سرمایہء حیات۔ سید وحید القادری عارف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Title.jpg

’’سرمایہء حیات‘‘ سید وحید القادری عارفؔ کے منتخب نعتیہ کلام کا مجموعہ ہے جو سن2014ء میں حیدرآباد دکن سے شائع ہوا۔ یہ مجموعہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ ’’نقد و نظر‘‘ کے عنوان سے ہے جس میں نعت اور سید وحید القادری عارفؔ کی شاعری کے حوالے سے مختلف دانشوروں کے مضامین شامل ہیں جبکہ دوسرا حصہ ’’نعتیہ کلام‘‘ پر محتوی ہے۔سرِ ورق دیدہ زیب ہے جبکہ کتاب کی پشت پر جناب ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کے منظوم تاثرات درج ہیں۔

ڈاکٹر احمد علی برقی کے منظوم تاثرات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

’’سرمایہء حیات‘‘ ہے تخلیق شاہکار

اس کو جہانِ علم میں حاصل ہو اعتبار


ُحُبِّ نبی نمایاں ہے ہر ایک شعر سے

عارفؔ کا حُسنِ فکر سبھی پر ہے آشکار


اک قادر الکلام سخنور ہیں آج وہ

اُن کی نگارشات ادب میں ہیں باوقار


اردو ادب کو اُن پہ ہمیشہ رہے گا ناز

ہے جوہرِ سخن سے عیاں دُرِّ شاہوار


حاصل انہیں عبور ہے علمِ عروض پر

اردو ادب میں ہیں وہ روایت کے پاسدار


برقی شعورِ فکر کا اُن کے ہے قدرداں

’’سرمایہء حیات‘‘ ہو یہ فخرِ روزگار

مزید دیکھیے


کتاب کی جیکٹ کے اندرونی حصہ پر کتاب میں شامل مضامین سے بعض اقتباسات تحریر کئے گئے ہیں جن سے جنابِ عارفؔ کی نعتیہ شاعری پر مختصر ضوفشانی ہوتی ہے:

احباب کی آراء سے اقتباسات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ڈاکٹر توفیق انصاری احمد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جنابِ وحید قادری عارفؔ اپنے والدِ محترم حضرت العلامہ ابو الفضل سید محمود قادری ؒ کے فرزندِ دلبند ہیں جن کی عربی' اُردو اور فارسی تعلیم و تربیت پر حضرت ؒ کی نگاہِ خاص رہی اور حضرت ؒ نے اپنی زندگی میں ہی اپنا علمی جانشین پیدا فرمادیا تھا۔

مزید دیکھیے

ڈاکٹر مشاہد رضوی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حضرت سید وحید القادری صاحب کی نعت گوئی روایتی نعت نگاری کے اسلوب کے ساتھ ساتھ جدّت و ندرت کی آئینہ دار ہے۔ جس کے سبب آپ کے کلام میں تازگی و طرفگی کے گلہائے رنگارنگ قاری و سامع کو براہِ راست متاثر کرنے میں مکمل طور پر کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔

مزید دیکھیے

پروفیسر ڈاکٹر احمد اللہ خان[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جناب ابو الحسین سید وحید القادری عارفؔ صاحب اُن چند لوگوں میں شامل ہیں جن کو نہ صرف فنِ شعرگوئی کا شعور ہے بلکہ اس فن کی اعلیٰ صنف یعنی نعت گوئی کا سلیقہ بھی آتا ہے۔

مزید دیکھیے

عزیز بلگامی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتِ نبی کے حوالہ سے اپنے قاری کو عقیدت کے دائرے سے نکال کر اطاعت کے دائرے میں لانے کے لئے عارفؔ بھائی نے شعوری اور دانستہ کوشش کی ہے۔ ان کی ہر نعت پر یہ احساس ہوتا ہے کہ انہوں نے ہماری فرمائش پر نعت تخلیق فرمائی ہے اور وہ اپنی تازہ نعت سناتے ہیں تو ہم واقعتاً جھوم اُٹھتے ہیں۔

مزید دیکھیے

غلام ربّانی فدا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سید وحید القادری عارفؔ کی نعتیہ فکر سُتھرا اسلوبِ بیان رکھتی ہے۔ اُن کے ذخیرہء علم میں دین اور ادبِ اُردو اور فارسی و عربی دونوں کی رونقیں یکجا ہیں۔ اس لئے اُن کے اسلوب و اظہار میں دونوں کے انعکاسات ملتے ہیں۔ وہ جہاں عربی و فارسی کے الفاظ اور ترکیبیں استعمال کرتے ہیں وہیں اودھ اور دلّی کی شستگی سے بھی اُن کا لسانی انسلاک نظر آتا ہے۔ ثقیل اور بھاری بھرکم الفاظ کے ساتھ عام فہم اور رواں بول چال کے آسان الفاط بھی ان سے مانوس نظر آتے ہیں۔

مزید دیکھیے

سید افتخار حیدر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محترم جناب سید وحید القادری عارفؔ صاحب کا کلام چاہے وہ حمد ہو نعت ہو منقبت و سلام ہو یا غزل ہو ہر آن عرفان و آگہی کا درس ہوتا ہے۔ خصوصاً جب نعت و منقبت اور سلام کہنے کی جسارت فرمائیں تو ایسے جیسے نور السمٰواتِ و الارض ایک سراجاً منیرا میں سمٹ آیا ہے اور آپ اس کا پروانہ وار طواف فرما رہے ہیں اور مجال نہیں جو پاسِ ادب ہاتھ سے نکلنے پائے۔

مزید دیکھیے

ابو الفضل سید احمد اعزار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سدا بہار لڑیوں میں سے ایک لڑی یا ایک پھول پسند کر کے علٰحدہ کرنا ہر کسی کے لئے مشکل کام ہے۔ موصوف کی باغبانی سے تیار شدہ گل ہائے صد رنگِ چمنِ نعت کی ایک پتّی پر نظر جمایئے اور لامحالہ اسے پسند کرنے کا شرف حاصل کیجئے ۔۔پھر دوسری پتّی پر۔ کتنی دیر تک؟ جب تک آپ میں طاقت و ہمت ہے۔

مزید دیکھیے

شاعر کی گذارشات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مجموعہ میں ’’نعت گوئی اور میں‘‘ کے عنوان سے سید وحید القادری عارفؔ کا مضمون بھی شامل ہے جس میں انہوں نے اس ماحول کا ذکر کیا ہے جس میں ان کی پرورش ہوئی اور جس نے اُن کے عرضِ ہُنر کو پروان چڑھایا۔ مزید دیکھیے

اسی طرح کتاب کے حصہء ثانی میں نعتیہ کلام سے قبل بھی شاعر نے ’’سرمایہء حیات‘‘ کے عنوان سے ایک تحریر شامل کی ہے جو اپنے عنوان پر محیط ہے۔ مزید دیکھیے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وحید القادری عارف

چراغ | الغیاث | نسبتیں |