سید طاہر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Syed Tahir.jpg

سید طاہر 13 اگست 1969 <ref> (سید طاہر نے "نعت کائنات" کو یہی تاریخ پیدائش فراہم کی ہے ۔ جب کہ ریکارڈ کے مطابق دسمبر 1972 ہے</ref> کو وہوا تحصیل تونسہ میں پیدا ہوئے والدِ گرامی جناب اللہ وسایا۔ مدرس تھے اور فارسی میں شعر کہتے تھے ۔

شعر گوئی سے رغبت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

والد کی بے وقت رحلت نے زندگی کی تلخیوں اور اپنوں غیروں کے رویوں کو احساس و مشاہدات کو ایسا مہمیز کیا کہ 1986 میں گورنمنٹ ہائی سکول وہوا سے میٹرک کرنے کے بعد سید طاہر سنجیدگی سے شعر گوئی کی طرف راغب ہوگئے ۔ہدایت اللہ فکرنے ابتدائی طور پر انکی غزلوں کی اصلاح کی بعد میں معروف شاعر نذیر قیصرانی کے سپرد کردیا۔جنہوں نے سید طاہر کی تراش خراش کر ایک ہیرا بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔ 2007 میں انکا پہلا غزل کا مجموعہ ". زندہ رہنا پڑتا ہے " لاہور سے شائع ہوا تو انکا باقاعدہ ملک بھر کے شعراء سے تعارف شروع ہوا۔

سید طاہر آج اپنی ادبی حیثیت کا موجب نزیر قیصرانی کو قرار دیتے ہیں۔ان کے مطابق وہوا میں موجود شہزاد نصیر ادبی سنگت کے تواتر سے انعقاد پزیر محافل کے باعث آگے بڑھنے کا موقع ملا

نعت گوئی کے رحجانات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چونکہ گھرانہ مکمل طور مذ ہبی فکر رکھتا ہے۔اور اس گھرانے نے بہت سے ملکی اور بین القوامی سطح پر معروف علمائے دین دیے۔ اس بنا پر گھر والوں نے نعت کی طرف آنے کا کہا لیکن سید طاہر نعت جیسی صنف پر طبع آزمائی سے ڈرتے تھے ۔ اپنے پہلے نعتیہ مجموعے ۔۔حرف ہائے رنگ و بو ۔۔میں " صدائے آبشارِ دل " کے عنوان سے اس بارےفرماتے ہیں ۔


" تذکارِِمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونا ایک بہت بڑا مقام ہے ۔اور مجھ ایسا کم علم کم فہم ۔۔اتنے بڑے منصب پر کیسے فائز ہوتا ۔۔۔۔ناممکن تھا ۔۔احباب و اساتذہ نے بہتیرا سمجھایا ۔۔۔حوصلہ افزائی کی ۔۔خوب دل بندھایا۔۔۔۔لیکن اس راہ کے آداب سے ناواقف ہونے کے سبب کیسے اس راہ کا مسافر ہوتا "لیکن بھلا ہو جناب قمر وارثی صاحب کا جنہوں نے دل جوئی کی اور راہِ نعت کا ہاتھ تھام کر مسافر بنادیا۔۔۔

مطبوعات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

[[زندہ رہنا پڑتا ہے۔۔غزل ۔۔۔حرف ہائے رنگ و بو ۔۔نعت۔۔۔،تصرف۔۔غزل]

مشہور نعتیہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات


حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]