ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد ۔ رشید محمود راجا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: رشید محمود راجا

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد

نعتِ رسول سے ہے ثنائے خدا مراد


مدّاحی نبی کو کیا جس نے اختیار

وہ شخص کامگار ہے، وہ شخص با مراد


اللہ کے کرم کی ہے تعمیم جس جگہ

اے دوستو! ہے اس سے عرب کی فضا مراد


منزل نہیں ہے جس کی مدینے کی سر زمیں

لاریب راہرو وہ ہے ناکام و نامراد


ہر چیز اس کے زیرِ قدم ہے جہان کی

مانگے گا کیا حضور کا مدحت سرا مراد


ظاہر ہوا ہے آیۂ مَاینُطِقُ سے راز

ہے گفتۂ رسول سے وحی خدا مراد


محمود اپنا دین ہے اُلفت حضور کی

آقا سے ہے وسیلہ قربِ خدا مراد