"بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے ۔ نیر سہروردی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نیر سہروردی ==== {{نعت}} ==== بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے کرم ہوگا کبھی ہ...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 2: سطر 2:


شاعر: [[نیر سہروردی]]
شاعر: [[نیر سہروردی]]
[[زمرہ: خاص نعتیں ]]


==== {{نعت}} ====
==== {{نعت}} ====

حالیہ نسخہ بمطابق 20:01، 10 اگست 2017ء


شاعر: نیر سہروردی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

کرم ہوگا کبھی ہم پر، مدینے ہم بھی جائیں گے


نظر میں اس کے جلوے عرشِ اعظیم کے سمائیں گے

درِ سرور پہ جو سجدے عقیدت کے لُٹائیں گے


دلوں میں جو دئیے ان کی محبت کے جلائیں گے

یقیناً وہ سراغِ منزل مقصود پائیں گے


اگر جانا مدینے میں ہوا ہم غم کے ماروں کا

مکینِ گنبدِ خضرا کو حالِ دل سنائیں گے


گنہگاروں میں خود آ آکے ہوں گے پارسا شامل

شفیعِ حشر جب دامانِ رحمت میں چھپائیں گے


قیامت تک جگائیں گے نہ پھر منکر نکیر اُن کو

لحد میں وہ جنہیں اپنا رُخِ زیبا دکھائیں گے


قسم اللہ کی مجھ کو، وہ منظر دیدنی ہوگا

قیامت میں رسول اللہ جب تشریف لائیں گے


اُدھر برسے گا بارانِ کرم میدانِ حشر میں

جدھر بھی رحمتِ عالم نگاہوں کو اٹھائیں گے


غمِ رشقِ نبی سے ہوگا جب معمور دل نیّر

ترے ظلمت کدے میں بھی ستارے جگمگائیں گے