"مرے مولا کہتا رہوں سدا تری شان جل جلالہ ۔ سجاد بخاری" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
[[ملف:Naat Kainaat Sajjad Bukhari.jpg|200px|link=سجاد بخاری]] | |||
{{بسم اللہ }} | {{بسم اللہ }} | ||
[[زمرہ: ستمبر 2017]] | [[زمرہ: ستمبر 2017]] |
نسخہ بمطابق 07:04، 2 اکتوبر 2017ء
شاعر: سجاد بخاری
حمدِ باری تعالی جل جلالہ
مرے مولا کہتا رہوں سدا , تری شان جل جلالہ
مجھے کر عطا یہی سلسلہ , تری شان جل جلالہ
تری قدرتوں کا شمار کیا , تری عظمتوں کا حساب کیا
تو خدا ہے میرے حبیب کا , تری شان جل جلالہ
یہ کرم ہے تیرا مرے خدا ، جو میں کہہ رہا ہوں یہ برملا
میں ترا ہوں اور ہے تو مرا ، تری شان جل جلا لہ
مرے سینے میں تیری روشنی , مرے چار سو تیرا نور ہے
مجھے ظلمتوں سے بچا لیا , تری شان جل جلا لہ
مری جستجو کو کمال دے , مری آرزو کو نہال کر
رہوں بن کے تیرا ہی میں سدا , تری شان جل جلا لہ
تری یاد میں ہی حیات ہو , ترے ذکر پر ہی ممات ہو
یہ قبول کر میری التجا , تری شان جل جلالہ
مرے آنسوؑوں کو صدا ملے , مری سسکیوں کا بھرم رہے
رہے لب پہ ہر دم تری ثنا , تری شان جل جلالہ
تو ہی عرش پر تو ہی فرش پر , تو ہی شاہ رگ سے قریب تر
ترے جلوے پھیلے ہیں جا بجا , تری شان جل جلالہ
مری زندگی کا سرور تو , مری بندگی کا ہے نور تو
مرے ہر عمل کے اے آشنا , تری شان جل جلالہ
پڑی مشکلیں میرے سر پہ جب ، مجھے گھیرا درد و الم نے جب
ترے ذکر نے دیا حوصلہ , تری شان جل جلالہ
کبھی لڑکھڑایا نہیں ہوں میں , کبھی بے قرار ہوا نہیں
ملا ہر گھڑی ترا آسرا , تری شان جل جلالہ