"سکونِ دل انیسِ جاں حضور تھے حضور ہیں ۔ اختر سہیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اختر سہیل ==== {{نعت}} ==== سکونِ دل انیسِ جاں حضور تھے حضور ہیں علاجِ گردشِ جہاں حض...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 2: سطر 2:


شاعر: [[اختر سہیل]]
شاعر: [[اختر سہیل]]
مطبوعہ : [[نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27]]
==== {{نعت}} ====
==== {{نعت}} ====


سطر 40: سطر 43:




[[ نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27 ]]
=== مزید دیکھیے ===
 
{{منتخب شاعری }}

حالیہ نسخہ بمطابق 11:36، 15 دسمبر 2017ء


شاعر: اختر سہیل

مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سکونِ دل انیسِ جاں حضور تھے حضور ہیں

علاجِ گردشِ جہاں حضور تھے حضور ہیں


ازل سے تا ابد اُنہیں کے نور کی تجلّیاں

چراغِ بزمِ کُن فکاں حضور تھے حضور ہیں


نہ کوئی اُن کی مثل تھا نہ کوئی اُن کی مثل ہے

شہنشہِ پیمبراں حضور تھے حضور ہیں


نفس نفس صداقتیں ، قدم قدم ہدایتیں

حقیقتوں کے ترجماں حضور تھے حضور ہیں


فضائے کفر و شرک کی سیاہیوں کے درمیاں

مثالِ ماہ و کہکشاں حضور تھے حضور ہیں


غموں کی بادِ تند میں حیات کی خزاؤں میں

مثالِ شاخِ گلفشاں حضور تھے حضور ہیں


اُنہی کی ذاتِ پاک سے ہیں زندگی کے ہم ہمے

سہیلؔ ! رونقِ جہاں حضور تھے حضور ہیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام