"اسلم فیضی" کے نسخوں کے درمیان فرق
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 68: | سطر 68: | ||
*[[اے خدا شكر كہ اُن پر ہوئیں قرباں آنكھیں]] | *[[اے خدا شكر كہ اُن پر ہوئیں قرباں آنكھیں]] | ||
*[[یہ دنیا سمندر ، كنارا مدینہ ]] | |||
===نعت گوئی کے بارے میں نظریہ=== | ===نعت گوئی کے بارے میں نظریہ=== |
نسخہ بمطابق 10:43، 30 اگست 2019ء
|
|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
کوہاٹ کے بہت عمدہ بزرگ نعت گو شاعر محمد اسلم فیضی ؔولدمحمدشریف مرحوم کا تعلق کوہاٹ سے ہےـ15 اپریل 1944 محلہ نیازی کوہاٹ میں پیدا ہوۓ آپ کے خاندان کا شجرئہ نسب حضرت سائیں توکل شاہؒ سے ملتا ہےـ شاعری میں عزیز اختر وارثی اور نامور شاعر احمد فراز آپ کے استاتذہ ہیں ـ
تعلیم و تربیت
میٹرک تک گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 کوہاٹ ایم اے اردو ، ایم اے اسلامیات(پشاور یونیورسٹی)
نعت گوئی کے رحجان
گھر کا ماحول نعتیہ ہے ، والد مرحوم،چچا صاحبان اور بڑے بھائی سب بڑے ادب اور ذُوق سے نعتیں سنتے اور کبھی کبھی اپنے گھر محافلِ میلاد کا انعقاد بھی فرماتے ۔
سب سے پہلا نعتیہ شعر
الٰہی دِکھا دے دیارِ مدینہ
سب سے پہلے اختر نقشبندی نے طارق عزیز کے پروگرام نیلام گھر میں ان کانعتیہ کلام پیش کیا اور خوب داد حاصل کی پھر اُس کے بعد بہت سے شعرانے اسی زمین میں طبع آزمائی کی ۔ اس نعت کا پہلا شعر یہ ہے۔
دربارِ رسالت کی کیسی وہ گھڑی ہوگی
حسان کے ہونٹوں پر جب نعت ِ نبی ہوگی
پہلا نعتیہ مشاعرہ عزیز اختر وارثی مرحوم کے گھر پڑھا اس وقت میں ساتویں جماعت پڑھتا تھا۔عزیز اختر وارثی اور بعد میں احمد فراز سے اصلاح لی۔
اعزازات
اپنے پہلے مجمومہ کلام (کرنوں کا سفر) اباسین آرٹ کونسل نے گولڈمیڈل دیا۔علاوہ ازیں کراچی ، راولپنڈی، پشاوراور دیگر بڑے بڑے شہروں کی ادبی تنظیمات کی طرف سے کئی اعزازی شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ ریڈیو اور ٹی وی کے بے شمار نعتیہ مشاعروں میں شرکت کے مواقع مُیسر آئے۔
نعتیہ مجموعہ
(سحابِ رِحمت) ویسے تو میرے پانچ شعری مجموعوں کا آغاز حمدیہ اورنعتیہ کلام سے ہوا لیکن حال ہی میں نعتیہ کلام کا مجموعہ سحاب رِحمت کے نام سے منظرِ عام پر آیا ہے۔
حمدیہ و نعتیہ کلام
نعت گوئی کے بارے میں نظریہ
نعت گوئی کے بارے میں ادبی اور شعری محاسن کے ساتھ ساتھ آقائے دو جہاں ؐ کے ادب اور احترام اور تعظیم کا خیال رکھا جائے ،صحابہ کرام ؓ اور بزرگانِ دین کے نعتیہ کلام سےفیض حاصل کیا جائے۔
نعت خوانی کی خدمات پر نعت ورثہ کے بارے میں رائے
نعت خوانی کے بارے میں نعت ورثہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
دیگر معلومات
اعلیٰ حضرت کے کلام میں اویس رضا قادری کی آواز میں "سب سے اعلیٰ واعلیٰ ہمارانبی" بہت پسند ہے۔خالد حُسین کی آواز میں اقبال عظیم کا کلام"میں تو خود اُن کے در کا گدا ہوں" بہت پسند ہے۔ اس کے علاوہ بہت سا نعتیہ کلام ہے جو بہت پسند ہے۔
یہ دل ہو گیا بے قرارِ مدینہ
پسندیدہ نعت گو شعراء حفیظ تائب نصیرالدین نصیر احمد ندیم قاسمی اور مظفر وارثی
پسندیدہ نوجوان نعت گو شعراء سرور حسین نقشبندی
پسندیدہ نعت خواں اویس رضا قادری
پسندیدہ نو جواں نعت خواں حافظ قاری سمیع الحق اورسید نوید شاہ
ان کے شہر کے مشہور نعت خواں حافظ محمدفدا نقشبندی محمد انور خان قادری حافظ محمد ریحان خلیل احمد چشتی
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|