"خیراتِ خُلد" کے نسخوں کے درمیان فرق
(«تصغیر {{بسم اللہ }} زمرہ : کتابوں کا تعارف کتاب : لوحِ ثنا شاعر: بابر حسین بابر پبلشر: المکتبةُالنظامیہ، قمر العلوم قمر سیالوی روڈ گجرات 03009626100 صفحات : 192 قیمت: درج نہیں سال ِ اشاعت : 2023 تعارف کنندہ : ارسلان ارشد ===...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا) |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 5: | سطر 5: | ||
[[زمرہ : کتابوں کا تعارف ]] | [[زمرہ : کتابوں کا تعارف ]] | ||
کتاب : [[ | کتاب : [[خیراتِ خُلد]] | ||
شاعر: [[ | شاعر: [[عبدالغنی تائب]] | ||
پبلشر: | پبلشر: المدینہ پبلیکیشنز یوسف مارکیٹ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور 03004313913 | ||
صفحات : | صفحات : 208 | ||
قیمت: | قیمت: 500 روپے | ||
سال ِ اشاعت : [[2023]] | سال ِ اشاعت : [[2023]] | ||
سطر 19: | سطر 19: | ||
تعارف کنندہ : [[ارسلان ارشد]] | تعارف کنندہ : [[ارسلان ارشد]] | ||
=== | === خیراتِ خُلد === | ||
خیراتِ خُلد کی اشاعت کے ساتھ جناب عبدالغنی تائبؔ کے نعتیہ مجموعہ جات کی تعداد آدھ درجن تک پہنچ گئی ہے۔ | |||
اردو زبان میں نعوت و مناقب پر مشتمل یہ مجموعہ تائبؔ صاحب کے علم و ہنر کا ایک عمدہ فن پارہ ہے۔ جہاں اُن کے کلام کے لفظ لفظ میں عیاں جذباتِ عقیدت اس مجموعے کو رعنائی بخشتے ہیں وہیں ڈاکٹر ریاض مجید، پروفیسر محمد طاہر صدیقی، ڈاکٹر کاشف عرفان، ڈاکٹر احسان اللہ طاہر، سید شاکر القادری چشتی نظامی، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی، جنید نسیم سیٹھی جیسے اہلِ قلم کے تاثرات اور آراء، خیراتِ خُلد کو مزید معتبر بنا دیتے ہیں۔ | |||
اس گُلدستہء عقیدت و مودت میں رب العزت کی بڑائی بیان کرتی 1 حمد، مدحتِ مصطفےٰﷺ کے گہر لٹاتی 56 نعوتِ مبارکہ اور 16 مناقب شامل ہیں۔ جن اکابرینِ دین و ملت کی بارگاہ میں ہدیہء منقبت پیش کیا گیا ہے اُن میں خلفائے راشدینؓ، خاتونِ جنت بی بی فاطمہ زہراؓ، امام حسنؓ و حسینؓ، شہدائے کربلاؓ، حضور غوث العظمؒ، حضرت داتا گنج بخشؒ اور مولانا جلال الدین رومیؒ کے نام شامل ہیں۔ | |||
حالیہ دنوں میں شائع ہونے والی اکثر کتبِ نعت کی طرح اس کتاب کا قطعہء تاریخِ اشاعت بھی صاحبزادہ محمد نجم الامین عروسؔ فاروقی نے لکھا ہے جو کتاب کے ابتدائی صفحات پر موجود ہے | |||
=== منتخب اشعار(نعت) === | |||
ضمانت کامیابی کی ہے سیرت پر عمل کرنا | |||
برائے رہنمائی نقشِ پائے مصطفےٰﷺ ہونا | |||
ذرا دیکھو تو کر کے ذکر اوصافِ حمیدہ کا | |||
سکینت، اطمنانِ قلب سب اس کی بدولت ہے | |||
اُجلا اُجلا ہے مہک بار مدینہ سارا | |||
دیدنی نور فضاؤں میں ہے اُنﷺ کی خوشبو | |||
ضَو ریز کرے فکر و نظر، راہِ عمل کو | |||
سُنت جو احادیث کے لفظوں کی ضیا ہے | |||
میرے کشکولِ طلب میں ہیں ثنا کے سِکّے | |||
مجھ سے بڑھ کر بھی تونگر ہے نہ منگتا کوئی | |||
حالیہ نسخہ بمطابق 08:48، 29 نومبر 2023ء
کتاب : خیراتِ خُلد
شاعر: عبدالغنی تائب
پبلشر: المدینہ پبلیکیشنز یوسف مارکیٹ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور 03004313913
صفحات : 208
قیمت: 500 روپے
سال ِ اشاعت : 2023
تعارف کنندہ : ارسلان ارشد
خیراتِ خُلد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
خیراتِ خُلد کی اشاعت کے ساتھ جناب عبدالغنی تائبؔ کے نعتیہ مجموعہ جات کی تعداد آدھ درجن تک پہنچ گئی ہے۔
اردو زبان میں نعوت و مناقب پر مشتمل یہ مجموعہ تائبؔ صاحب کے علم و ہنر کا ایک عمدہ فن پارہ ہے۔ جہاں اُن کے کلام کے لفظ لفظ میں عیاں جذباتِ عقیدت اس مجموعے کو رعنائی بخشتے ہیں وہیں ڈاکٹر ریاض مجید، پروفیسر محمد طاہر صدیقی، ڈاکٹر کاشف عرفان، ڈاکٹر احسان اللہ طاہر، سید شاکر القادری چشتی نظامی، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی، جنید نسیم سیٹھی جیسے اہلِ قلم کے تاثرات اور آراء، خیراتِ خُلد کو مزید معتبر بنا دیتے ہیں۔ اس گُلدستہء عقیدت و مودت میں رب العزت کی بڑائی بیان کرتی 1 حمد، مدحتِ مصطفےٰﷺ کے گہر لٹاتی 56 نعوتِ مبارکہ اور 16 مناقب شامل ہیں۔ جن اکابرینِ دین و ملت کی بارگاہ میں ہدیہء منقبت پیش کیا گیا ہے اُن میں خلفائے راشدینؓ، خاتونِ جنت بی بی فاطمہ زہراؓ، امام حسنؓ و حسینؓ، شہدائے کربلاؓ، حضور غوث العظمؒ، حضرت داتا گنج بخشؒ اور مولانا جلال الدین رومیؒ کے نام شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں شائع ہونے والی اکثر کتبِ نعت کی طرح اس کتاب کا قطعہء تاریخِ اشاعت بھی صاحبزادہ محمد نجم الامین عروسؔ فاروقی نے لکھا ہے جو کتاب کے ابتدائی صفحات پر موجود ہے
منتخب اشعار(نعت)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ضمانت کامیابی کی ہے سیرت پر عمل کرنا
برائے رہنمائی نقشِ پائے مصطفےٰﷺ ہونا
ذرا دیکھو تو کر کے ذکر اوصافِ حمیدہ کا
سکینت، اطمنانِ قلب سب اس کی بدولت ہے
اُجلا اُجلا ہے مہک بار مدینہ سارا
دیدنی نور فضاؤں میں ہے اُنﷺ کی خوشبو
ضَو ریز کرے فکر و نظر، راہِ عمل کو
سُنت جو احادیث کے لفظوں کی ضیا ہے
میرے کشکولِ طلب میں ہیں ثنا کے سِکّے
مجھ سے بڑھ کر بھی تونگر ہے نہ منگتا کوئی