"یا محمد ہے سارا جہاں آپ کا ۔ بہزاد لکھنوی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 3: | سطر 3: | ||
[[زمرہ: نعت گو شعراء]] | [[زمرہ: نعت گو شعراء]] | ||
شاعر: بہزاد لکھنوی | شاعر: [[بہزاد لکھنوی]] | ||
==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== | ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== |
نسخہ بمطابق 05:40، 19 مئی 2017ء
شاعر: بہزاد لکھنوی
نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم
یا محمد ہے سارا جہاں آپ کا
یہ زمیں آپ کی آسماں آپ کا
رحمت عالمیں آپ کی ذات ہے
سب یہ لطف کرم ہے عیاں آپ کا
آپ کا ذکر کرتی ہے ہردم زباں
قلب کرتا ہے ہردم بیاں آپ کا
عاصیوں کے لیے جز ندامت ہے کیا
آسرا ہے شفیع زماں آپ کا
اس کو رہتی ہے ہردم مدینے کی دھن
یہ جو بہزاد ہے نعت خواں آپ کا