"یہ جلوہ حق سبحان اللہ، یہ نور ہدایت کیا کہنا ۔ اکبر الہ آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 31: سطر 31:


==== نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی ====
==== نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی ====
[http://naatview.com/1690-2/ | حافظ فہد شاہ کی آواز میں]

حالیہ نسخہ بمطابق 07:34، 8 جولائی 2017ء


شاعر: اکبر الہ آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ جلوہ حق سبحان اللہ، یہ نور ہدایت کیا کہنا

جبریل بھی ہیں شیدا ان کے، یہ شان نبوت کیا کہنا


وہ کفر کی ظلمت دور ہوئی اور محفل دیں پر نور ہوئی

یہ مہر ہدی سبحان اللہ، یہ صبح سعادت کیا کہنا


جس دل میں ہو پر تو کرسی و عرش اس دل کی بلندی صل علی

جس سینے میں قرآں اترا ہو، اس سینے کی عظمت کیا کہنا


تسبیح سے دینا گونج اٹھی تکبیر کا غل تا عرش گیا

تاثیر ہدایت صل علی یہ جوش عبادت کیا کہنا


نغمہ ہے تیرا دلکش اکبر مضمون ہے ترا پاکیزہ تر

بلبل کے ترانے صل علی پھولوں کی لطافت کیا کہنا

نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| حافظ فہد شاہ کی آواز میں