"سب سے اعلی ہے نبی کی ذات کہہ ۔ سلطان محمود" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Admin نے صفحہ سب سے اعلی ہے نبی کی نعت کہہ ۔ سلطان محمود کو بجانب سب سے اعلی ہے نبی کی ذات کہہ ۔ سلطان محمود منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
حالیہ نسخہ بمطابق 16:37، 5 نومبر 2017ء
شاعر : سلطان محمود
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
سب سے اعلی ہے نبی کی ذات کہہ
ان کی اک اک بات رب کی بات کہہ
خود مدد فرمائے گا پروردگار
تھام قرطاس و قلم اور نعت کہہ
اپنے ہر عاشق کی ان کو ہے خبر
ان سے تو مت صورت ِ حالات کہہ
"اذ رمیت" والی آیت پڑھ کے دیکھ
دست ِ احمد کو خدا کا ہات کہہ
ان کی زلفوں کی ہے تجھ میں تیرگی
کتنی خوش قسمت ہے تو اے رات۔ کہہ
میں تو بس یوں ہی برائے نام ہوں
اصل ہے سلطان ان کی ذات کہہ