"چراغ ۔ شاکر القادری" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 90: | سطر 90: | ||
[[ اغثنی ]] | [[ الغیاث ]] | [[ اغثنی ]] | [[ الغیاث ]] | ||
[http://www.naatkainaat.org/index.php?title=%D8%AE%D8%A7%D8%B5%3A%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%B4&search=%DA%86%D8%B1%D8%A7%D8%BA+&fulltext=1 | نعت کائنات پر لفظ "چراغ" کے مزید ربط ] | [http://www.naatkainaat.org/index.php?title=%D8%AE%D8%A7%D8%B5%3A%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%B4&search=%DA%86%D8%B1%D8%A7%D8%BA+&fulltext=1 | نعت کائنات پر لفظ "چراغ" کے مزید ربط ] | ||
[[زمرہ : مجموعہ ہائے نعت ]] | [[زمرہ : مجموعہ ہائے نعت ]] |
نسخہ بمطابق 13:36، 25 فروری 2017ء
چراغ " سید شاکر القادری کا نعتیہ مجموعہ ہے جو نومبر 2016 میں شائع ہوا ۔ سید شاکر القادری کی تمام عمر نعت اور خدمت نعت میں گذری ہے ۔ اور حلقہ ِ نعت میں ان کے " مجموعہ نعت کا شدت سے انتظار تھا ۔ خوبصورت سرورق والی آفسٹ پیپر پر شائع شدہ نعت اپنے مواد اور ادبی مقام کی وجہ سے ہر لائبریری اور بیک شیلف کی کا حسن قرار دی جا سکتی ہے ۔
جملہ حقوق اور اشاعت
شاعر : سید شاکر القادری
کتاب : چراغ، نعتیہ مجموعہ
سال اشاعت : نومبر 2016
سرورق : شکیل طلعت
کمپوزنگ سید فیضان الحسن گیلانی
صفحات کی تعداد : 160 ، آفسٹ
قیمت : 450 روپے
ناشر : اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک
انتساب
اماں جی کے نام
پیش لفظ
شاعر نے پیش لفظ کا عنوان "طلوع" رکھا ہے ۔ ایک اقتباس دیکھیے
"نعت کیا ہے ؟ نعت اس روشن چراغ کی مدح و ثنا میں رطب اللسانی اور تر زبانی کا نام ہے جو ہر ذات کے نہاں خانے میں اسی چراغ کے وجودکی نورانی تجلیات کی عکس گری ہے ۔ وجدان کے عمیق سمندر سے صدف کا استخراج اور اس میں نشو و نما پانے والے گراں بہا موتیوں کی نمود ہے ۔ "
تفاریظ
چراغ منبر نعت
" بہ حیثیت مجموعی شاکر القادری کی نعت کا اسولب علمی ہے ۔ ان کی نعتوں میں سیرت رسولک اکرم ﷺ اور قرآن مجید کے حوالے جہاں بھی آئے ہیں وہ نعتیہ اشعار کی معنویت سے ہم آہنگ ہیں اور ان کے علمی ذوق اور مطالعہ کے عکاس نظر آتے ہیں "
چراغ، شاکر القادری کے فکر و فن کا منبع ِ نور
"شاکر القادری کے فکر و فن کا چراغ میرے سامنے روشن ہے ۔ میں حیرت کے عالم میں ایک آئینہ خانہ دیکھ رہا ہوں جہاں ایک چراغ کے عکس سے ہزاروں چراغ روشن نظر آرہے ہیں ۔ نعتیہ ادب میں چراغ روشن کرنے کی عجیب و غریب مثال قائم ہو رہی ہے ۔ پہلی ہی نعت کی ردیف "چراغ" ہے اور ہر شعر میں ردیف کی معنویت کا لونی عکس Shad مختلف اور روشن تر ہے "
حدیث ِ شوق کی نغمگی ۔ شاکر القادری کی نعت گوئی
زیف سید ، وائس آف امریکہ ، واشنگٹن
شاکر القادری اردو اور فارسی نعت کا گل دستہ لے کر وارد ہوئے ہیں جس کی نکہت سے مشام ِ جاں میں تازگی اور فرحت کی لہر دوڑ گئ ہے ۔ شاکر القادری کی نعت پڑھتے ہوئے سب سے پہلا احساس جو ہوتا ہے وہ موسیقیت اور مترنم آہنگ کا مسحور کن امتزاج ہے "
انر فلیپ
ڈاکٹر معین نظامی ، سربراہ شعبہ فارسی ، پنجاب یونیورسٹی
" حضرت شاکر القادری کی نعتوں میں آیات و احادیث کے عربی اجزاء بڑی مہارت سے جلوہ گر ہوئے ہیں اور ازز یاد لطف و سرور کا باعث ہوئے ہیں "
قطعہ تاریخ
پیر فیض الامین فاروقی
فکر تھی فیض الامیں مجھ کو سنین چاپ کی
بولا ہاتف " چشمہ ِ گوہر ، چراغ ِ اکبری"
بیک ٹائیٹل پیج
"سید شاکر القادری کا نعتی سرمایہ ان کے طویل فکری و فنی سفر کا حاصل ہے اور رسول کائنات علیہ السلام کے ساتھ ان کی سچی ارادت کیشی اور حققی دل بستگی کا اظہاریہ ہے ۔ حسن و عشق کی معجز نمائی ، جذبے کی رعنائی اور لفظوں کی سچائی نے اس سرمایہ انیقہ کو دل کشی اور دل پذیری کا مرقع بنا دیا ہے ، "
کلاموں کی تفصیل
اردو کلام
حمد : 01 | نعتیں : 31
فارسی کلام
نعتیں : 09 | حمدیہ و نعتیہ ماہیے ۔ 11 | تضمین بر سلام رضا | نذر بو تراب