"اس خالق کونین کی مرضی بھی ادھر ہے ۔ اعظم چشتی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
 
سطر 9: سطر 9:




جنت کی ضرورت ہے نہ حوروں کی طلب کی ہے
جنت کی ضرورت ہے نہ حوروں کی طلب ہے


کونین کے دولہا کی طرف میری نظر ہے
کونین کے دولہا کی طرف میری نظر ہے

حالیہ نسخہ بمطابق 12:14، 30 اگست 2017ء

شاعر: اعظم چشتی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس خالق کونین کی مرضی بھی ادھر ہے

اے سید ابرارﷺ رضا تیری جدھر ہے


جنت کی ضرورت ہے نہ حوروں کی طلب ہے

کونین کے دولہا کی طرف میری نظر ہے


جس گھر میں قدم رکھتے تھے جبریل بھی ڈر کر

اے جان دو عالم وہ تمہارا ہی تو گھر ہے


وہ رب دو عالم ہے تو تو رحمت عالم

محشر کا خطر ہے نہ جہنم ہی کا ڈر ہے


جس در سے کوئی شاہ و گدا خالی نہ لوٹا

اے صاحب لولاکﷺ تمہارا ہی وہ در ہے


آیا نہ جہاں میں کوئی ہمسر ترا بن کر

پہنچا نہ وہاں کوئی جہاں تیرا گذر ہے


اعظم کو بھی بلوایئے اے ساقی کوثر

سجدے کو تڑپتا ترے دیوانے کا سر ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد اعظم چشتی | حفیظ تائب | احمد ندیم قاسمی | منظور الکونین | محمد علی ظہوری | عبدالستار نیازی | مظفر وارثی | احمد علی حاکم