"صارف:محمد فیضان قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:


''''''تیرے ہی بس میں  ہے....'''
''''''تیرے ہی بس میں  ہے....'''
تیرےہی بس میں ہےذرے کو ستارہ کرنا
تیرےہی بس میں ہےذرے کو ستارہ کرنا



نسخہ بمطابق 10:04، 28 اگست 2019ء

'تیرے ہی بس میں ہے....


تیرےہی بس میں ہےذرے کو ستارہ کرنا

شمس کو پھیرنا مہتاب دو پارہ کرنا

رب کی یہ شان ،تری شان ہے واضح کرتی

بے لقب تجھ کو کبھی بھی نہ پکارا کرنا

ہو رہے ہیں ترے درجات بلند اور بلند

کس کے بس میں ہے شہا ذکر تمہارا کرنا

عاشقوں کے لئے معراج یہی ہے آقا

سر کی آنکھوں سے ترے در کا نظارہ کرنا


بس یہی آگ دلائےگی جہنم سے نجات

آتشِ عشق بہرحال گوارا کرنا

کیوں نہ ہم ناز کریں اپنے مقدر پر کہ

ہے میسر تیرے ٹکڑوں پہ گذارا کرنا

تیرے ہر حکم کو اصحاب بجا لاتے تھے اُن کو کافی تھا فقط تیرا اشارہ کرنا

               محمد فیضان قادری