"عطرِ خلوت" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(« {{بسم اللہ }} زمرہ : کتابوں کا تعارف کتاب : عطرِ خلوت شاعر: محمد شکیل نقشبندی پبلشر: نعت آشنا پبلیکیشنز پاک ٹاور کبیر سٹریٹ اردو بازار لاہور 03009187575 صفحات : 152 قیمت: 700 روپے سال ِ اشاعت : 2023 تعارف کنندہ : ارسلان ارشد === عطرِ خلوت === "عط...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
 
[[فائل:FB IMG 1690887331048.jpg|تصغیر]]
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}



حالیہ نسخہ بمطابق 11:14، 1 اگست 2023ء

FB IMG 1690887331048.jpg

کتاب : عطرِ خلوت

شاعر: محمد شکیل نقشبندی

پبلشر: نعت آشنا پبلیکیشنز پاک ٹاور کبیر سٹریٹ اردو بازار لاہور 03009187575

صفحات : 152

قیمت: 700 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

عطرِ خلوت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"عطرِ خلوت" گجرات سے تعلق رکھنے والے شاعر محمد شکیل نقشبندی کا دوسرا مجموعہء نعت ہے۔ نعت آشنا پبلیکیشنز کے Signature Style دیدہ زیب سرورق کے ساتھ منظرِ عام پر آنے والے اس مجموعہء کلام پر اپنی آرا پیش کرنے والوں میں صاحبزادہ محمد ظہیر الدین معظمی، محمد مسعود اختر، علامہ محمد شہزاد مجددی اور صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی شامل ہیں جبکہ صاحبزادہ محمد نجم الامین عروسؔ فاروقی نے کتاب کی تاریخِ اشاعت منظوم کی ہے۔ اگر عطرِ خلوت میں موجود کلام کی بات کی جائے تو ایک حمد، ایک مناجات، 39 نعوت، 17 مناقب، چند رباعیات، حالتِ زار اور راہِ طریقت کے عنوان سے ایک ایک کلام جبکہ حضرت صدیقِ اکبرؓ کی بارگاہ میں 100 اشعار پر مشتمل خوبصورت "قصیدہء صدیقیہ" بھی اس کتاب کا حصہ ہے


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جب بھی سرکارﷺ نے خطاب کیا

ختم دل سے ہر اضطراب کیا


دسترس کے سبھی الفاظ صدا کرتے ہیں

اُنﷺ کی مدحت کا ہمیں بھی کوئی عنوان ملے


ہر عمل بحرِ بے کراں جیسا

نقشِ پا حسنِ کہکشاں جیسا

رب کی خلقت میں غیر ممکن ہے

عجز وہ شاہِ مرسلاںﷺ جیسا


شعورِ نعت سے ہر فکر معتبر کر لو

نبیﷺ کے عشق سے ہر فکر معتبر کر لو

جمالِ سیرتِ آقاﷺ کی اوڑھ لو چادر

حیات نور کے لمحات میں بسر کر لو