"چراغ ۔ شاکر القادری" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←انتساب) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 17: | سطر 17: | ||
ناشر : [[ اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک ]] | ناشر : [[ اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک ]] | ||
=== کتاب | === کتاب کی جھلکیاں === | ||
=== انتساب === | |||
اماں جی کے نام | |||
=== طلوع === | === طلوع === |
نسخہ بمطابق 11:21، 25 فروری 2017ء
شاعر : سید شاکر القادری
کتاب : چراغ، نعتی مجموعہ
سال اشاعت : نومبر 2016
سرورق : شکیل طلعت
کمپوزنگ سید فیضان الحسن گیلانی
صفحات کی تعداد : 160 ، آفسٹ
قیمت : 450 روپے
ناشر : اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک
کتاب کی جھلکیاں
انتساب
اماں جی کے نام
طلوع
"نعت کیا ہے ؟ نعت اسی روشن چراغ کی مدح و ثنا مین رب اللسانی اور تر زبانی کا نام ہے جو ہر ذات کے نہاں خانے میں اسی چراغ کے وجودکی نورانی تجلیات کی عکس گری ہے ۔ وجدان کے عمیق سمندر سے صدف کا استخراج اور اس میں نشو و نما پانے والے گراں بہا موتیوں کی نمود ہے ۔ "
چراغ منبر نعت
" بہ حیثیت مجموعی شاکر القادری کی نعت کا اسولب علمی ہے ۔ ان کی نعتوں میں سیرت رسولک اکرم ﷺ اور قرآن مجید کے حوالے جہاں بھی آئے ہیں وہ نعتیہ اشعار کی معنویت سے ہم آہنگ ہیں اور ان کے علمی ذوق اور مطالعہ کے عکاس نظر آتے ہیں "
چراغ، شاکر القادری کے فکر و فن کا منبع ِ نور
"شاکر القادری کے فکر و فن کا چراغ میرے سامنے روشن ہے ۔ میں حیرت کے عالم میں ایک آئینہ خانہ دیکھ رہا ہوں جہاں ایک چراغ کے عکس سے ہزاروں چراغ روشن نظر آرہے ہیں ۔ نعتیہ ادب میں چراغ روشن کرنے کی عجیب و غریب مثال قائم ہو رہی ہے ۔ پہلی ہی نعت کی ردیف "چراغ" ہے اور ہر شعر میں ردیف کی معنویت کا لونی عکس Shad مختلف اور روشن تر ہے "
حدیث ِ شوق کی نغمگی ۔ شاکر القادری کی نعت گوئی
زیف سید ، وائس آف امریکہ ، واشنگٹن
شاکر القادری اردو اور فارسی نعت کا گل دستہ لے کر وارد ہوئے ہیں جس کی نکہت سے مشام ِ جاں میں تازگی اور فرحت کی لہر دوڑ گئ ہے ۔ شاکر القادری کی نعت پڑھتے ہوئے سب سے پہلا احساس جو ہوتا ہے وہ موسیقیت اور مترنم آہنگ کا مسحور کن امتزاج ہے "
انر فلیپ
ڈاکٹر معین نظامی ، سربراہ شعبہ فارسی ، پنجاب یونیورسٹی
حضرت شاکر القادری کی نعتوں میں آیات و احادیث کے عربی اجزاء بڑی مہارت سے جلوہ گر ہوئے ہیں اور ازز یاد لطف و سرور کا باعث ہوئے ہیں "
قطعہ تاریخ
پیر فیض الامین فاروقی
فکر تھی فیض الامیں مجھ کو سنین چاپ کی
بولا ہاتف " چشمہ ِ گوہر ، چراغ ِ اکبری"
====بیک ٹائیٹل پیج ====
"سید شاکر القادری کا نعتی سرمایہ ان کے طویل فکری و فنی سفر کا حاصل ہے اور رسول کائنات علیہ السلام کے ساتھ ان کی سچی ارادت کیشی اور حققی دل بستگی کا اظہاریہ ہے ۔ حسن و عشق کی معجز نمائی ، جذبے کی رعنائی اور لفظوں کی سچائی نے اس سرمایہ انیقہ کو دل کشی اور دل پذیری کا مرقع بنا دیا ہے ، "
کلاموں کی تفصیل
اردو کلام
حمد : 01 | نعتیں : 31
فارسی کلام
نعتیں : 09 | حمدیہ و نعتیہ ماہیے ۔ 11 | تضمین بر سلام رضا | نذر بو تراب