"دل کو اُن سے خدا جدا نہ کرے۔ امام احمد رضا خان بریلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی کتاب : حدائق بخشش === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ ع...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 71: سطر 71:
=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===


[[سب سے اَولٰی و اعلٰی ہمارا نبی۔ امام احمد رضا خان بریلوی|سب سے اَولٰی و اعلٰی ہمارا نبی]] | [[دل کو اُن سے خدا جدا نہ کرے ۔ امام احمد رضا خان بریلوی | دل کو اُن سے خدا جدا نہ کرے]] | [[مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دل سے۔ امام احمد رضا خان بریلوی |مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دل سے]]
[[سب سے اَولٰی و اعلٰی ہمارا نبی۔ امام احمد رضا خان بریلوی|سب سے اَولٰی و اعلٰی ہمارا نبی]] | [[دل کو اُن سے خدا جدا نہ کرے۔ امام احمد رضا خان بریلوی | دل کو اُن سے خدا جدا نہ کرے]] | [[مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دل سے۔ امام احمد رضا خان بریلوی |مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دل سے]]


[[ امام احمد رضا خان بریلوی ]] | [[حدائق بخشش ]]
[[ امام احمد رضا خان بریلوی ]] | [[حدائق بخشش ]]

نسخہ بمطابق 13:36، 27 مارچ 2017ء


شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی

کتاب : حدائق بخشش

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دل کو اُن سے خدا جدا نہ کرے

بے کسی لوٹ لے خدا نہ کرے


اس میں روضہ کا سجدہ ہو کہ طواف

ہوش میں جو نہ ہو وہ کیا نہ کرے


یہ وہی ہیں کہ بخش دیتے ہیں

کون ان جرموں پہ سزا نہ کرے


سب طبیبوں نے دے دیا ہے جواب

آہ عیسیٰ اگر دوا نہ کرے


دل کہاں لے چلا حرم سے مجھے

ارے تیرا برا خدا نہ کرے


عذر امید عفو گر نہ سنیں

رو سیاہ اور کیا بہانہ کرے


دل میں روشن ہے شمعِ عشقِ حضور

کاش جوشِ ہوس ہوا نہ کرے


حشر میں ہم بھی سیر دیکھیں گے

منکر آج اُن سے التجا نہ کرے


ضعف مانا مگر یہ ظالم دل

اُن کے رستے میں تو تھکا نہ کرے


جب تری خو ہو سب کا جی رکھنا

وہی اچھا جو دل برا نہ کرے


دل سے اک ذوقِ مے کا طالب ہوں

کون کہتا ہے اتقا نہ کرے


لے رضا سب چلے مدینے کو

میں نہ جاؤں ارے خدا نہ کرے


مزید دیکھیے

سب سے اَولٰی و اعلٰی ہمارا نبی | دل کو اُن سے خدا جدا نہ کرے | مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دل سے

امام احمد رضا خان بریلوی | حدائق بخشش