تشبیہ
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:21، 27 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ صنعت تشبیہ کو بجانب تشبیہ منتقل کیا)
تشبیہ
تشبیہ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے لغوی معنی مشابہت، تمثیل اور کسی چیز کو دوسری چیز کی مانند قرار دینا ہیں۔ علم بیان کی رو سے جب کسی ایک چیز کو کسی خاص صفت کے اعتبار سےیامشترک خصوصیت کی بنا پر دوسری کی مانند قرار دے دیا جائے تو اسے تشبیہ کہتے ہیں۔
صنعت تشبیہ
ایسا شعر جس میں تشبیہ استعمال کی گئی ہو صنعت تشبیہ کا حامل شعر کہلاتا ہے ۔
مثالیں
دل کرو ٹھنڈا مرا، وہ کف پا چاند سا
سینہ پہ رکھ دو ذرا، تم پہ کروڑوں درود
کف پا کو چاند سا کہا گیا ہے ۔