محمد مصطفیٰ نے کس قدر اعجاز فرمایا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:57، 19 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: خالد بزمی برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== محمد مصطفیٰ نے کس قدر ا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: خالد بزمی

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

محمد مصطفیٰ نے کس قدر اعجاز فرمایا

شُتر بانوں کوشاہوں کی طرح ممُتاز فرمایا


عرب کے ریگزاروں میں جواونٹوں کوچراتے تھے

انھیں دُنیا کی سُلطانی سے سرافراز فرمایا


کوئی اُن کی مروّت کاکرے انکار توکیوںکر

جنھوں نے ہر عداوت کونظرانداز فرمایا


جب اپنے دُشمنوں کو بخش دینا غیر ممکن تھا

حضورپاک نے اس رسم کا آغاز فرمایا


وُہ انساں قتل وغارت میں درندوں سے جوبڑھ کرتھا

اُسی کو آپ نے انسان کا دمساز فرمایا


جو اہلِ فلسفہ کی عقل کی سرحد سے باہر تھا

عرب کے ایک اُمی نے عیاں وہ راز فرمایا


اُنہی کے واسطے یہ محفلِ ھستی مُزین ہے

خدا نے اک بشر کاکس قدر اعزاز فرمایا


کسی انساں کی عظمت اس سے بڑھ کرکیا ہو اے بزمیؔ!

خدا نے آپ کے اخلاق پر خُود ناز فرمایا


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام