فضل رب العلی اور کیا چائیے ۔ سکندر لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:51، 28 جولائی 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: سکندر لکھنوی ==== {{نعت}} ==== فضل ربِ العلی اور کیا چائیے مل گئے مصطفیٰ اور کیا چا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: سکندر لکھنوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فضل ربِ العلی اور کیا چائیے

مل گئے مصطفیٰ اور کیا چائیے


دامنِ مصطفیٰ جس کے ہاتھوں میں ہو

اس کو روزِ جزا اور کیا چائیے


گنبد سبز خوابوں میں آنے لگا

حاضری کا صلہ اور کیا چائیے


بھیگ کے ساتھ ہی ان کے دربار سے

مل رہی ہے دعا اور کیا چائیے


یہ جبیں اور ریاض الجناں کی زمیں

اب قضا کے سوا اور کیا چائیے


ہے سکندر ثنا خوانِ شاہِ اُمم

عزت و مرتبہ اور کیا چائیے