اے مدینے جانے والو مجھے چھوڑ کر نہ جانا ۔ محمد منظر صدیقی ناز

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:17، 17 اگست 2017ء از محمد منظر مصطفٰی ناز صدیقی اشرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: محمد منظر مصطفٰی ناز صدیقی اشرفی نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نعت اے مدینے جانے والو مجھ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: محمد منظر مصطفٰی ناز صدیقی اشرفی نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نعت اے مدینے جانے والو مجھے چھوڑ کر نہ جانا مری آنکھوں کو دکھادو شہ دیں کا آستانہ

اک رنج و غم کا مارا فرقت میں جل رہا ہے سرکار دوجہاں کو پیغام یہ سنانا

ہے زمین پاک طیبہ عرش بریں سے بڑھ کر ہے ادب کا تقاضا پیروں کے بل نہ جانا

زہے بخت ہو میسر تمہیں دید سبز گنبد تو زباں ہو تمہارے صل علی ترانا

دیدار ارض طیبہ قسمت میں گر نہیں ہے تو صبا تو خاک طیبہ مجھے کبھی سنگھانا

سرکار کیسے آؤں نہ ہے زر نہ بال و پر ہیں مگر آپ چاہیں تو ہو مرا مدینے آنا

تمہیں حاجیوں میسر نہ ہوں گر وہاں کی کلیاں صحرائے مصطفٰی سے کچھ خار ہی لے آنا

مرے چارہ گر مری بس یہی تم سے التجا ہے رخ زیبا اپنا مجھکو دم آخری دکھانا

کیوں ناز اہل دنیا سے دل لگا رہے ہو محبوب رب اکبر سے اپنا دل لگانا