ان کا مقام ماورا وہم وگماں سے ہے ۔ تنویر پھول

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:09، 17 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: تنویر پھول ==== {{نعت}} ==== ان کا مقام ماورا وہم وگماں سے ہے منزل بلند ان کی بہت آس...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: تنویر پھول

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ان کا مقام ماورا وہم وگماں سے ہے

منزل بلند ان کی بہت آسماں سے ہے


سر پہ گنہ کا بوجھ لیے آ گئے غلام!

ان کو کرم کی آس شہِ دو جہاں سے ہے


سرور کے دل پہ اترا ہے ایسا کلامِ حق

عظمت میں بڑھ کے بے گماں کوہِ گراں سے ہے


کوثر کا جام لینے کو آئے نہیں یہاں!

ہم کو غرض بس ان کے رُخ ضوفشاں سے ہے


پیدا ہوئی حضور کے صدقے میں کائنات

سب کا وجود سرور کون ومکاں سے ہے


باغِ بہشت روضۂ سرکار بالیقیں!

ایسی زمیں ہے جس کا تعلق جناں سے ہے


اے پھول! خوب نعت میں تو نے کِھلائے گُل

نسبت تجھے حجاز کے اس گلستاں سے ہے