سانچہ:نعت 2

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خیال کیسے بھلا جائے گا جناں کی طرف

نظر ہے شاہِ دوعالم کے آستاں کی طرف


تمام نبضِ دوعالم ٹھہر گئی اس دم

چلے جو سیّدِ کونین لامکاں کی طرف


یہ دھوپ حشر کی جھلسائے گی مجھے کیسے

ٹھکانہ میرا ہے جب اُن کے آستاں کی طرف


نہ جانے کس گھڑی آجائے گا پیامِ اجل

اے زیست لے کے تُو چل شاہِ این و آں کی طرف


بنا کے رحمت و عظمت کا اک حسیں پیکر

خدا نے بھیجا ہے آقا کو دوجہاں کی طرف


ہے سودمند بہت ذکرِ سیدِ عالم

کوئی بھی راستہ اس کا نہیں زیاں کی طرف


نواز میرا مقدر سنور ہی جائے گا

نظر ہو اُن کی اگر مجھ سے خستہ جاں کی طرف