سمایا ہے نگاہوں میں رخ انور پیمبر کا ۔ تبسّم، صوفی غلام مصطفی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:21، 15 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: تبسّم، صوفی غلام مصطفی ==== {{نعت}} ==== سمایا ہے نگاہوں میں رُخِ انور پیمبر کا اُٹھ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: تبسّم، صوفی غلام مصطفی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سمایا ہے نگاہوں میں رُخِ انور پیمبر کا

اُٹھا دو جامِ جم ، لے جاؤ آئینہ سکندر کا


وہ جس کے دم قدم سے عظمتِ انسانیت اُبھری

چمک اُٹھا ستارہ نوعِ انساں کے مقدّر کا


عبودیّت میں جس کو تھا مقامِ عبدہ‘ حاصل

سعادت میں جسے رُتبہ ملا محبوبِ داور کا


وہ جس کی آنکھ نے نظّارۂ حق یوں کیا ، گویا

نظر کے رو برو تھا عکس اپنے روئے انور کا


وہ جس کے فقر کے آگے نگوں سر تھی شہنشاہی

وہ جس کے بوریے پر سر جھکافغفور و قیصر کا


یہ حُسنِ خلق، یہ لطفِ نظر ، یہ عفو ، یہ بخشش

خراماں جس طرح کیفِ رواں تسنیم و کوثر کا


وہ اِک آنسو جو اُس کی یاد میں آنکھوں سے ٹپکا ہے

وہی آنسو ستارہ ہے مِرے حُسنِ مقدر کا


تبسمؔ ! مجھ سے عاصی کا یہی بس اِک سہارا ہے

کہ میں ادنیٰ گدا ہوں سرورِ کونیں کے در کا