بھلا کس دن نہ تھا کس شب نہیں تھا ۔ حنیف نازش
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 22:21، 29 دسمبر 2017ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN نے صفحہ بھلا کس دن نہ تھا کس خسب نہیں تھا ۔ حنیف نازش کو بجانب بھلا کس دن نہ تھا کس شب نہیں تھا ۔ حنیف نازش منتقل کیا)
شاعر: حنیف نازش
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بھلا کس دن نہ تھا، کس خسب نہیں تھا
کرم میرے نبی کا کب نہیں تھا
گواہی دے رہے تھے سنگریزے
جوازِ کفرِ بوجہل اب نہیں تھا
سواری کو براق آیا جِناں سے
وہ کوئی عام سا مرکب نہیں تھا
جمال ان کا رہا پردوں میں مستور
جو عالم پر کھلا وہ سب نہیں تھا
لگی تیغِ علی مرحب کے سر پر
تو اس دنیا میں پھر مرحب نہیں تھا
مِلا حسان کو منبر نبی کا
بڑا اس سے کوئی منصب نہیں تھا
وہ قربِ خاص میں اس وقت بھی تھے
کہ تھا کا لفظ تک بھی جب نہیں تھا
لگی کس طرح ٹھوکر، کیوں گِرے ہو
درودِ پاک وردِ لب نہیں تھا