حافظ پیلی بھیتی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:51، 14 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== {{نعت2}} آنکھیں جو خدا دے تو ہو دیدار محمد ہوں کان تو سنتے رہیں گفتار محمد اے کاش، م...)
نمونہ کلام
آنکھیں جو خدا دے تو ہو دیدار محمد
ہوں کان تو سنتے رہیں گفتار محمد
اے کاش، مری قسمت خفتہ کبھی جاگے
اے کاش مے خواب میں دیدار محمد
سودائے محبت کی جنہیں ملتی ہے دولت
سر بیچ کے ہوتے ہیں خریدار محمد
قید وہ ہے جو عشق محمد سے ہے آزاد
آزاد وہ ہے جو ہے گرفتار محمد
حافظ کی دعا تجھ سے ہے اے شافی مطلق
جیتا رہوں جب تک رہوں بیمار محمد