مشاہد رضوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:19، 21 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی کو شعر و ادب میں اردو ادب سے عموماً اور مذہبی ادب سے خصوصاً دل چسپی ا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی کو شعر و ادب میں اردو ادب سے عموماً اور مذہبی ادب سے خصوصاً دل چسپی اور شغف ہے۔نثر و نظم دونوں اصنافِ ادب میں طبع آزمائی کرتے ہیں ۔اردو کے اُبھرتے ہوئے عمدہ نعت گو شاعر، قلم کاراور نعتیہ ادب کے جواں سال محقق و ناقد میںآپ کا شمار ہوتا ہے ۔آپ کا طرزِ تحریر انتہائی دل نشین ، شگفتہ اور سلیس ہے ،مذہبی ، اصلاحی،سماجی،تعلیمی اورادبی مو ضوعات پر اب تک درجنوں تحقیقی و تنقیدی اور تجزیاتی مضامین و مقالات نہ صرف مقامی اخبارات بل کہ ملکی و بین الاقوامی اخبارات و رسائل اور جرائد میں شائع ہوچکے ہیں ۔یہی نہیں بل کہ موصوف کے کئی اہم مضامین کے دوسری زبانوں میں تراجم بھی ہوئے ہیں ۔ شاعری میں موصوف نےحمد ومناجات و دعا ،نعت گوئی، سلام، اولیاے کرام کی شان میںمناقب نگاری اور مقتدر علماے کرام کے لیے نذرانۂ عقیدت کو اپنا مطمحِ نظر بنایا۔


شاعری

لمعات بخشش نعتیہ دیوان 2009

مطبوعات

مضامین