کو ثر نیازی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 01:26، 15 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== {{نعت 2}} آدمیت کی علامت ہے دلائے مصطفی مصطفی دل کیلئے ہے دل برائے مصطفی ہے رضائے مص...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نمونہ کلام

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آدمیت کی علامت ہے دلائے مصطفی

مصطفی دل کیلئے ہے دل برائے مصطفی


ہے رضائے مصطفی میں رب کعبہ کی رضا

رب کعبہ کی رضا میں ہے رضائے مصطفی


کچھ نہیں معلوم کیا ہے قصہ ذاب و صفات

تجھ پہ ہم ایمان لائے اے خدائے مصطفی


شکل انسانی میں قرآن مجسم آپ ہیں

شرح فرمان خدا ہے ہر ادائے مصطفی


آرزو دل میں یہ رکھتا ہوں خدا پوری کرے

جب مروں کوثر زباں پر ہو ثنائے مصطفی