معراج سخن ۔ مستقیم خان مستقیم
کتاب : معراج سخن
شاعر : حافظ محمد مستقیم خاں
تعارف
معراج سخن، حافظ محمد مستقیم خاں کا پہلا مجموعہ نعت ہے جو 1987 میں ان کے دوسرے مجموعے تاج ِسخن کے ساتھ ایک ہی جلد میں شائع ہوا اور ان تیسرا مجموعہ اس سال 2018 میں ربیع الاول میں متوقع ہے ۔ اس مجموعتین پر لکھنے والوں میں نیاز محمد ارباب ، قمر الزمان شاہ ، فرید الحق ، حشمت اللہ لودی | قمر انجم ، انور شاہ ذہینی ، خالد محمود نقشبندی اور رئیس امروہوی شامل ہیں ۔
معراج سخن
معراج ِ سخن کی دو خاص باتیں ملاحظہ فرمائیں
اول تو شاعر نے اس مجموعے کا اختتام اپنے کلام کے بجائے اپنے والد بزرگوار شاہ انصار الہ آبادی کے ایک سلام بحضور حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ پر کیا ہے ۔ یہ جہاں ان کی اپنے والد سے محبت کا اظہار ہے وہاں ایک مختلف روایت بھی ہے ۔
دوئم فہرست میں نعت کے مصرعے کے ساتھ ساتھ ایک کلام میں ایک ترکیب بطور عنوان بھی دی ہوئی ہے ۔ نظم کی ہئیت میں پیش کردہ نعتوں کے لیے تو وہاں عنوان ہی درج کیا گیا ہے لیکن غزل کی ہئِت والی نعتوں میں قافیہ یہ ردیف میں استعمال شدہ ترکیب لکھی گئِ ہے ۔ مثلا
احسان و کرم | جو ناز کرو کم ہے شہہشاۃ امم پر
لطف ِ غم | بہ ہجر شاہِ والا لطف و غم ایسا بھی ہوتا ہے
تاج ِ سخن
تاج سخن کی فہرست میں بھی معراج سخن کی طرح عنوان کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اور اس حصے کی ابتدا کسی انتساب ، مضمون کی بجائے حمد مبارکہ سے شروع ہوتی ہے ۔ اس حصے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کلاموں کی تعداد 91 ہے ۔ حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت عموما شعراء کی خواہش ہوتی ہے کہ 92 کلام ہو جائیں ۔ شاید یہ بھی ادب ہی کا ایک قرینہ ہو ۔
مزید دیکھیے
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
اس سال کی کچھ اہم کتابیں | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں
|
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|