پرنم الہ آبادی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:41، 16 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====آرزو ہے مری یا محمد{{ص}} موت آئے تو اس طرح آئے==== آرزو ہے مری یا محمد {{ص}} موت آئے تو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

آرزو ہے مری یا محمدﷺ موت آئے تو اس طرح آئے

آرزو ہے مری یا محمد ﷺ موت آئے تو اس طرح آئے

دھوم سے نکلے میرا جنازہ میری میت مدینے کو جائے


لے کے بانہوں میں پیارے نبی کو کہہ رہی تھیں یہ دائی حلیمہ

اللہ اللہ چہرہ نبی کا جو بھی دیکھے وہ قربان جائے


عظمت مصطفی کیا بیاں ہو شان میرے نبی کی نہ پوچھو

بہر تعظیم سارا زمانہ جن کی چوکھٹ پہ سر کو جھکائے


ہے سہارا ہمیں مصطفی کا چھوڑ دے چھوڑتی ہے جو دنیا

ہم سے دامن نبی کا نہ چھوٹے چاہے سارا جہاں چھوٹ جائے


زائرین مدینہ کی عظمت کوئی پوچھے مرے دل سے پرنم

ان کی آنکھوں کے قربان جاوں جو دیار نبی دیکھ آئے


شرکتیں

صارف:تیمورصدیقی