حسرت موہانی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:32، 16 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====اے شہ شاہان رسل السلام==== اے شہ شاہان رسل السلام حاضر دربار ہے پھر یہ غلام بحر...)
نمونہ کلام
اے شہ شاہان رسل السلام
اے شہ شاہان رسل السلام
حاضر دربار ہے پھر یہ غلام
بحر کی آسانی رہ چھوڑ کر
خواہش آرام سے منہ موڑ کر
بصرہ و بغداد سے تا کا ظمین
ہو کے چلا سوئے مزار حسین
خوبی قسمت جو ہوئی رہنما
بندہ مولائے نجف بھی بنا
آگے نجف سے بدیار عرب
کھینچے رہ دشت و جیل کے تعب
پہنچے تو سب ہو گئے تیرے حضور
رنج مبدل بہ سکون و سرور
حاصل حسرت یہ سفر ہو مدام
بیت نبیﷺ سے سوئے بیت الحرام