بیکل اتساہی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:03، 16 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ بیکل بلر امپوری کو بجانب بیکل بلرامپوری منتقل کیا)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

ان کا در چومنے کا صلہ مل گیا

ان کا در چومنے کا صلہ مل گیا

سر اٹھایا تو مجھ کو خدا مل گیا


عاصیوں کو بڑا رتبہ مل گیا

حشر میں دامن مصطفی مل گیا


ان کھجوروں کے جھر مٹ میں کیا مل گیا

باغ خلد بریں کا پتہ مل گیا


خود تھپیڑوں نے آکر سہارا دیا

کملی والے سا جب نا خدا مل گیا


جس کو طیبہ کی ٹھندی ہوا مل گئی

بس اسے زندگی کا مزہ مل گیا


اٹھتے ہی پردہ میم معراج میں

نور ہی نور کا سلسلہ مل گیا


کچھ نہ پوچھو کہ میں کیسے بے کل ہوا

مجھ کو کملی میں راز خدا مل گیا


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی