سید سلیمان ندوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:03، 17 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====آدم کیلئے فخر یہ عالی نسبی ہے==== آدم کیلئے فخر یہ عالی نسبی ہے مکی مدنی ہاشمی و م...)
نمونہ کلام
آدم کیلئے فخر یہ عالی نسبی ہے
آدم کیلئے فخر یہ عالی نسبی ہے
مکی مدنی ہاشمی و مطلبی ہے
پاکیزہ تر از عرش و سما جنت فردوس
آرام گہ پاک رسول عربیﷺ ہے
آہستہ قدم، نیچی نگاہ، پست صدا ہو
خوابیدہ یہاں روح رسول عربیﷺ ہے
اے زائر بیت نبوی یاد رہے یہ
بے قاعدہ یاں جنبش اب بے ادبی ہے
کیا شان ہے اللہ رے محبوب نبیﷺ کی
محبوب خدا ہے وہ جو محبوب نبیﷺ ہے
بجھ جائے ترے چھینٹوں سے اے ابر کرم آج
جو آگ مرے سینے میں مدت سے لگی ہے