بہزاد لکھنوی کی نعتیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نمونہ کلام

پھر در مصطفی کی یاد آئی

پھر در مصطفی کی یاد آئی

کعبہ مدعا کی یاد آئی


کھل گیا جس سے دائمی گل دل

اس صبا اس ہوا کی یاد آئی


جو تھا ورد زماں مواجہہ میں

اس درد وفا کی یاد آئی


ہے جو تزئین مسجد نبوی

پھر اسی نقش پا کی یاد آئی


جالیوں کی قریں جو مانگی تھی

اس مرادوں و دعا کی یاد آئی


دیکھ کر اپنا عالم مسرور

ان کے لطف و عطا کی یاد آئی


ہوگئی پھر جبین دل بیتاب

قبلتیں و قبا کی یاد آئی


بن گیا قلب منبع انوار

گنج نور و ضیا کی یاد آئی


پھر مچلنے لگا ہے دل بہزاد

خاتم الانبیاءﷺ کی یاد آئی


تصور میں منظر عجیب آ رہا ہے

تصور میں منظر عجیب آ رہا ہے

کہ جیسے وہ روضہ قریب آ رہا ہے


جسے دیکھ کر روح یہ کہہ رہی ہے

مرے درد دل کا طبیب آ رہا ہے


یہ کیا راز ہے مجھ کو کوئی بتائے

زباں پر جو اسم حبیب آ رہا ہے


الہی میں قربان تیرے کرم کے

مرے کام میرا نصیب آ رہا ہے


وہی اشک ہے حاصل زندگانی

جو ہر آنسو پہ یاد حبیبﷺ آ رہا ہے


جسے حاصل کیف کہتی ہے دنیا

خوشا اب وہ عالم قریب آ رہا ہے


جو بہزاد پہنچا تو دنیا کہے گی

در شاہ پر اک غریب آ رہا ہے

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی