اصغر گونڈوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:27، 23 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====دل نثار مصطفی{{ص}} جاں پائمال مصطفی{{ص}}==== دل نثار مصطفی{{ص}} جاں پائمال مصطفی{{ص}} یہ...)
نمونہ کلام
دل نثار مصطفیﷺ جاں پائمال مصطفیﷺ
دل نثار مصطفیﷺ جاں پائمال مصطفیﷺ
یہ اویس مصطفیﷺ وہ بلال مصطفیﷺ
دونوں عالم تھے مرے حرف دعا میں غرق و محو
میں خدا سے کر رہا تھا جب سوال مصطفیﷺ
سب سمجھتے ہیں اے شمع شبستان حرا
نور ہے کونین کا لیکن جمال مصطفیﷺ
عالم ناسوت میں اور عالم لاہوت میں
کوندتی ہے ہر طرف برق جمال مصطفیﷺ
عظمت تنزیہہ دیکھی، شوکت تشبیہ بھی
ایک حال مصطفیﷺ ہے ایک قال مصطفیﷺ
دیکھئے کیا حال کر ڈالے شب بیدائے غم
ہوں نظر آئے ذرا صبح جمال مصطفیﷺ
ذرہ ذرہ عالم ہستی کا روشن ہو گیا
اللہ اللہ، شوکت و شان جمال مصطفیﷺ