قمرآسی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:26، 2 مئی 2023ء از قمر آسی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (قمر آسی کی نعتیہ شاعری)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

زمانے کے بدن پر تازگی ہے نسیمِ صبحِ طیبہ چل رہی ہے

دہن مہکا ثنائے مصطفیٰ سے عجب تاثیر اس کی شبنمی ہے

وگرنہ دشت کب ہوتے ہیں گلزار خدا کے نور کی جلوہ گری ہے

ہماری مانگ ہی ہوتی ہے محدود خزانوں میں کہاں ان کے کمی ہے

معطر ہو گیا میرا تخیل کلی مدحِ نبی کی کھل گئی ہے

بجز معبودِ واحد اور کس کو مقامِ مصطفیٰ سے آگہی ہے

نواحِ گنبدِ خضرا کی لذت نہیں ہے گفتنی ، نا گفتنی ہے

وہ چونکہ رحمت اللعالمیں ہیں خوشی آمد کی ان کی عالمی ہے

گئے معراج کی خاطر جو پل پھر زمیں کی جان پر آقا بنی ہے

نجومِ شاہ دیں ہیں سب صحابہ صراطِ خلد ان کی پیروی ہے

رواں ہے خامۂَ مدحِ محمد یہ نعتِ سرورِ دیں کی صدی ہے

فسردہ ہے قمرؔ ہجرِ نبی میں خدا کا شکر ان کا امتی ہے قمرآسیؔ