رحمت رب ہیں، شان خدا آپ ہیں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:51، 22 جولائی 2023ء از 49.32.230.76 (تبادلۂ خیال) («شاعر: فاروق رضا بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === رحمت رب ہیں، شان خدا آپ ہیں نور حق مہر صدق و صفا آپ ہیں مظہرِ شان حق، سرور انبیاء آپ ہیں، اے حبیبِ خدا آپ ہیں جس کا ثانی نہیں، جس کا سایہ نہیں ایسے بے مثل بس مصطفیٰ آپ ہیں ساری دنیا میں ہے آپ سے...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: فاروق رضا

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رحمت رب ہیں، شان خدا آپ ہیں

نور حق مہر صدق و صفا آپ ہیں

مظہرِ شان حق، سرور انبیاء

آپ ہیں، اے حبیبِ خدا آپ ہیں

جس کا ثانی نہیں، جس کا سایہ نہیں

ایسے بے مثل بس مصطفیٰ آپ ہیں

ساری دنیا میں ہے آپ سے روشنی

"علم و حکمت کا روشن دیا آپ ہیں"

کیا ڈبوئے گی موج بلا پھر مجھے

میری کشتی کے جب ناخدا آپ ہیں

میرے دل میں طلب اور کچھ بھی نہیں

میرا بس مقصد و مدعا آپ ہیں

یا نبی ہو رضا پر نگاہ کرم

وقت مشکل ہے، مشکل کشا آپ ہیں