ترصیع
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:43، 25 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
صنعات شعر میں ایسی صنعت جس میں پہلے مصرعے کے تمام الفاظ دوسرے مصرعے کے تمام الفاظ کے ہم قافیہ ہوتے ہیں ۔ مثلا احمد رضا خان بریلوی کے یہ اشعار دیکھیں
دھارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا
تارے کھلتے ہیں سخا کے وہ ہے ذرہ تیرا
سب سے اولی و اعلی ہمارا نبی
سب سے بالا و والا ہمارا نبی
کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے
چھبتی ہوئی جگر میں ادا کس گجر کی ہے
اغنیا پلتے ہیں در سے وہ ہے باڑا تیرا
اصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رستا تیرا