لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب ۔ علامہ اقبال
نعت کائنات سے
شاعر: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم =
لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب
گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حجاب
عالمِ آب و خاک میں تیرے حضور کا فروغ
ذرہ ریگ کو دیا تو نے طلوعِ آفتاب
شوکت سنجر و تیرے جلال کی نمود
فقر و جنید بایزید تیرا جمال بے نقاب
شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام
میرا قیام بھی حجاب میرا سجود بھی حجاب
نعت خوانوں کی پذیرائی
| سید فصیح الدین سہروردی کی آواز میں
| مرغوب احمد ہمدانی کی آواز میں
| سید منظور الکونین کی آواز میں
مزیددیکھیے
علامہ اقبال | کلام اقبال میں نعتیہ عناصر | وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یسیں ، وہی طہ