ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا ۔ ڈاکٹر شہزاد احمد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


" ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعراء " نعت گو شعراء کے تذکروں میں ایک بیش قیمت اضافہ ہے ۔ ڈاکٹر شہزاد احمد ایک محنتی اور زیرک محقق ہیں ۔ اپنی تحقیق کو پیش کرنے کا انداز میں بھی سلیقہ شعاری کا خیال رکھتے ہیں ۔ سرورق ، کاغذ کی کوالٹی ، کتابت ، فارمیٹنگ، مواد غرض ہر لحاط سے عمدہ کتاب ہے ۔ کتاب کا "مقدمہ" نعتیہ تذکرہ گوئی کے حوالے سے اہم معلومات لیے ہوئے ہے ۔ ڈاکٹر شہزاد احمد کی فراخدلی کو نہ سراہنا سراسر بخل ہوگا کہ موصوف نے نعتیہ تذکرہ نگاری میں اس سے پہلے ہوئے تمام کام کا ایک اجمالی جائزہ پیش کیا ہے

نعت گو شعراء کے کے متعلق معلومات مہیا کرتے ہوئے ترتیب و مواد میں ایسا توازن رکھا گیا ہے کہ تمام شعراء کو ان کا حق ملا ۔ نہ کسی کو کسی سےبڑھایا نہ گھٹایا ۔ اس پر کمال یہ کہ صرف دوصفحات میں ایسا خلاصہ کر دیا کہ شاعر کے شاعر کے جوہر بھی کھل کر سامنے آگئے اور حالات زندگی بھی ۔

کتاب کے متعلق باقی تفصیل اس طرح ہے


ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعراء

تحقیق تذکرہ نگار: ڈاکٹر شہزاد احمد

نگرانِ اشاعت: شاعر علی شاعر

جملہ حقوق بہ حقِ ناشر محفوظ ہیں

کتاب : ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا

تحقیق و تذکرہ نگار : ڈاکٹر شہزاد احمد

اشاعت : اپریل 2017ء

ناشر : رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی

تزئین کار : شیرازی شاعر

پرنٹر : مقصود پریس، کراچی

تعداد : 500

صفحات : 464

قیمت : 1000/- روپے

انتساب

نعت خوانی، نعت گوئی

نعت فہمی کے منظر نامے میں بے مثال

مسلسل خدمات انجام دینے والے

علامہ قاری سید محمد اعجاز الدین سہروردی مد فہیوضہم

مقدمہ

تذکرے اور نعتیہ تذکرہ نگاری کے تقاضے

کتاب میں پیش کردہ شخصیات

ان شخصیات کے ناموں کا تذکرہ قارئین کی دلچسپی کے لیے کیا جارہا ہے ۔ نعت کائنات کے پیش کردہ ان صفحات کو کتاب کے صفحات کا نمونہ نہ سمجھا جائے ۔ "نعت کائنات" میں نام لکھنے کا طریقہ کار بھی فاضل مصنف سے تھوڑا سے مختلف ہے ۔ ڈاکٹر شہزاد احمد نے تمام نام تخلص سے شروع کیے ہیں جب کہ "نعت کائنات" میں تمام شخصیات چونکہ شاعر نہیں ہوتی اس لیے شخصیات کو ان کے معروف یا قلمی ناموں سے ظاہر کیا جاتا ہے ۔

مرحوم شعراء

سیماب اکبر آبادی | اکبر شاہ وارثی | نیر حامدی | حامد بدایونی | ضیاء القادری | بہزاد لکھنوی | عزیز جے پوری | مظہر الدین مظہر | اختر الحامدی | منور بدایونی | ستار وارثی | خلیل برکاتی | شاعر لکھنوی | درد اسعدی | صبا اکبر آبادی | حبیب نقشبندی | عنبر وارثی | اعظم چشتی | سکندر لکھنوی | حبیب جالب | کوثر نیازی | محشر بدایونی | افتاب نقوی | شمس بریلوی | قمر الدین انجم | محمد علی ظہوری | کاوش وارثی | صائم چشتی | نیر سہروردی | اقبال عظیم | ریاض سہروردی | فدا خالدی دہلوی | عبدالستار نیازی | مسرور کیفی | حفیظ تائب | ادیب رائے پوری | احمد ندیم قاسمی | صابر براری | انصار الٰہ آبادی | رفیق عزیزی | عابد بریلوی | نصیر الدین نصیر | رشید وارثی | راغب مراد آبادی | مظفر وارثی | جمیل عظیم آبادی | شفیق بریلوی | محمد اکرم رضا | رہبر چشتی | مہر وجدانی | نذر صابری | طارق سلطان پوری | سوزڈیروی | کوثر بریلوی | نصیر شیخ احمر

بقید حیات شعراء

مزید دیکھیے

شہزاد احمد، ڈاکٹر | شاعر علی شاعر | رنگ ِ ادب پبلیکیشنز، کراچی