آپ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:00، 18 مارچ 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: معروف نعتیہ کلام alt="Riaz Mehmood Shehzad"|link=ریاض محمود شہزاد شاع...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Riaz Mehmood Shehzad"

شاعر : ریاض محمود شہزاد


آپ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں

کیونکہ اللہ نے کوئی اور بنایا ہی نہیں


آپ نے جب سے نوازا ھے یارسول اللہ

میں نے دامن کسی چوکھٹ پہ پھیلایا ہی نہیں


جب کہا قبرمیں سرکار نے یہ میرا ھے

پھر نکیروں نے مجھے ہاتھ لگایا ہی نہیں


جو بھی مکے سے پلٹ آئے مدینے نہ گئے

یوں سمجھ لو انہیں سرکار نے بلایا ہی نہیں


نہ کوئی محبوب اور نہ محب کا ثانی

ایک کا جسم نہیں اور ایک کا سایہ ہی نہیں


آپ کی نعت ہی شہزاد کا سرمایہ ھے

اس نکمے نے تو کچھ اور کمایا ہی نہیں

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت خوانی کے معروف کلاموں میں اضافہ
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات