آپ کی ادنیٰ توجہ سے کہاں تک آگیا ۔ باقی احمد پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:08، 15 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: باقی احمد پوری ==== {{نعت}} ==== آپ کی ادنیٰ توجہ سے کہاں تک آگیا ذرّہ ناچیز تھا میں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: باقی احمد پوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آپ کی ادنیٰ توجہ سے کہاں تک آگیا

ذرّہ ناچیز تھا میں آسماں تک آگیا


سب مری شیرینیِ گفتار کے قائل ہوئے

آپ کانامِ مبارک جب زباں تک آگیا


آپ کی معراج نے وہ جرأتِ پرواز دی

آدمی چاند اور تاروں کے جہاں تک آگیا


اِس دلِ تاریک میں ارضِ مدینہ کا خیال

میرا ذوقِ جادہ پیمائی کہاں تک آگیا


عقل والے سوچتے رہتے ہیں تاویلیں بہت

میں جنوں میں آپ ہی کے آستاں تک آگیا


اِک طرف ہے سبز گنبد اِک طرف کعبے کا در

دل ہے دیوانہ مقامِ امتحاں تک آگیا


پاس کچھ باقیؔ نہ تھا اشکِ ندامت کے سوا

یہ بھی اُن کا ہی کرم ہے میں یہاں تک آگیا


نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27