"احمد ندیم قاسمی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے==== اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے اس کا بندہ ہوں جو...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 41: | سطر 41: | ||
قصر | قصر والوں سے گزر جاتا ہے چپ چاپ ندیم | ||
در محمد{{ص}} کا جب آئے تو صدا دیتا ہے | در محمد{{ص}} کا جب آئے تو صدا دیتا ہے | ||
سطر 49: | سطر 49: | ||
[[صارف:تیمورصدیقی]] | [[صارف:تیمورصدیقی]] | ||
[[زمرہ: نعت گو شعراء]] | |||
[[زمرہ: معروف شعراء ]] |
نسخہ بمطابق 15:28، 16 جنوری 2017ء
نمونہ کلام
اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے
اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے
اس کا بندہ ہوں جو بندے کو خدا دیتا ہے
جب اترتی ہے مری روح میں عظمت اس کی
مجھ کو مسجود ملائک کا بنا دیتا ہے
رہنمائی کے یہ تیور ہیں کہ مجھ میں بس کر
وہ مجھے میرے ہی جوہر کا پتا دیتا ہے
اس کے ارشاد سے مجھ پہ مرے اسرار کھلے
کہ وہ ہر لفظ میں آئینہ دکھا دیتا ہے
ظلمت دہر میں جب بھی میں پکاروں اس کو
وہ مرے قلب کی قندیل جلا دیتا ہے
وہی نمٹے گا مری فکر کے سناٹوں سے
بت کدوں کو جو اذانوں سے بسا دیتا ہے
وہی سر سبز کرے گا مرے ویرانوں کو
آندھیوں کو بھی جو کردار صبا دیتا ہے
قصر والوں سے گزر جاتا ہے چپ چاپ ندیم
در محمدﷺ کا جب آئے تو صدا دیتا ہے