احمد ندیم قاسمی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:56، 23 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے)
نمونہ کلام
اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے
اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے
اس کا بندہ ہوں جو بندے کو خدا دیتا ہے
جب اترتی ہے مری روح میں عظمت اس کی
مجھ کو مسجود ملائک کا بنا دیتا ہے
رہنمائی کے یہ تیور ہیں کہ مجھ میں بس کر
وہ مجھے میرے ہی جوہر کا پتا دیتا ہے
اس کے ارشاد سے مجھ پہ مرے اسرار کھلے
کہ وہ ہر لفظ میں آئینہ دکھا دیتا ہے
ظلمت دہر میں جب بھی میں پکاروں اس کو
وہ مرے قلب کی قندیل جلا دیتا ہے
وہی نمٹے گا مری فکر کے سناٹوں سے
بت کدوں کو جو اذانوں سے بسا دیتا ہے
وہی سر سبز کرے گا مرے ویرانوں کو
آندھیوں کو بھی جو کردار صبا دیتا ہے
قصر والوں سے گزر جاتا ہے چپ چاپ ندیم
در محمدﷺ کا جب آئے تو صدا دیتا ہے
خلد مری صرف اس کی تمنا، صلی اللہ علیہ وسلم
بیرونی روابط
اے آر وائی ڈیجیٹل نے احمد ندیم قاسمی پر جو پرگرام پیش کیے اس کا ربط : : https://www.youtube.com/watch?v=kmCqHd9qO3Q