الصبح بدا من طلعتہ ۔ امام بوصیری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:23، 27 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: زمرہ : خاص نعتیں شاعر: شرف الدین بوصیری <REF> اس نعت مبارکہ کو حضرت حسان رضی اللہ تعالی عنہ سے بھ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شرف الدین بوصیری <REF> اس نعت مبارکہ کو حضرت حسان رضی اللہ تعالی عنہ سے بھی منسوب کیا جات اہے لیکن ڈاکٹر اسحق قریشی نے اسے شرف الدین بوصیری کا کلام قرار دیا ہے ۔ حوالہ ڈاکٹر اسحق قریشی ، برصغیر پاک و ہند میں عربی نعتیہ شاعری ، ناشر مرکزِ معارفِ اولیا ، محکمہ اوقاف ، حکومت پنجاب۔مطبوعہ ۲۰۰۲ ء ص ۴۰۲ </REF>

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

الصُّبْحُ بدَا مِنْ طَلْعَتِہ

والليلُ دجا من وفرتہ

سحر طاری ہوئی ہے آپ کے ماتھے کی طلعت سے

یہ رونق رات نے پائی ہے زلفوں کی عنایت سے


فاقَ الرُّسلا فضلاً وعلا

اَھْدَى السُّبُلاَ لِدَلالَتِہ

بزرگی میں وہ سبقت لے گئے سارے رسولوں پر

کہ رستے دین کے روشن ہوئے ان کی ہدایت سے


كَنْزُ الْكَرَمِ مُوْلِي النِّعَم

ھادي الاممِ لشريعتہ

خزانے بخششوں کے رحمتوں کے ملک ہیں ان کی

ہدایت یاب ساری امتیں اُن کی شریعت سے


اذكى النسبِ اعلى الحسب

كُلُّ العَرَبِ في خِدمَتِہ

نسب اُن کا حسب اُن کا بہت ارفع ، بہت اعلی

شرف پایا ہے سارے عالموں نے اُن کی خدمت سے


سَعَتِ الشَّجَرُ نَطَقَ الحَجَرُ

شُقّ القَمَرُ بِاِشَارتِہ

شجر خدمت میں آئے ، پتھروں نے بات کی اُن سے

قمر شق ہوگیا اُن کی انگشتِ شہادت سے


جِبْرِيلُ اَتَى لَيْلَۃ َ اَسْرَى

والرَّبُ دعی لحضرتہ

شبِ معراج اُن کے پاس جبریل امیں آئے

بلایا رب نے اُن کو عرش پر اپنی عنایت سے


نالَ الشَّرَفَا واللہ عَفَا

عن ما سلفا من امتہ

اُنھی کے واسطے سب شرف پائے ہیں لوگوں نے

گناہ سب دور فرمائے ہیں رب نے اُن کی امت کے


فمحمدُنا ھوَ سيدُنا

والعِزُّ لَنا لاِجَابتِہ

ہمارے سید و مولا محمد ہیں محمد ہیں

کہ عزت ہے ہمارے واسطے اُن کی اطاعت سے


نعت خوانوں کی آواز میں

حواشی و حوالہ جات