الہام ۔ خالد عرفان

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:52، 2 ستمبر 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ : کتابوں پر تبصرہ کتاب : الہام شاعر : خالد عرفان تعارف : ڈاکٹر شہزاد احمد ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


کتاب : الہام

شاعر : خالد عرفان

تعارف : ڈاکٹر شہزاد احمد

الہام

خالد عرفان کا اولین مجموعہ نعت ہے ۔ مجلد شائع ہونے والی اس کتاب کا سالِ اشاعت جنوری 1986ء ہے۔ 128 صفحات پر مشتمل اس کتاب کو رنگین ہرے صفحات پر شائع کیاگیا۔ صفحے پر پھول پتیاں بنی ہوئی ہیں مدینہ طیبہ کا عکس موجود ہے۔ کتاب کو ہرممکن طور پر خوبصورت بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ شاعری کے علاوہ نثری مضامین خفی انداز میں تحریر کیے گئے ہیں۔ جنہیں پڑھنے میں کافی دقت کا سامنا ہے۔

’’ الہام‘‘ کی شاعری کوئی روایتی شاعری نہیں۔ اس میں نئی نعتیہ جدّت کے روشن امکانات موجود ہیں۔ اس میں صرف جدّت ہی نہیں نورِ ایمان کے شواہد بھی شامل ہیں۔ یہ عہد دوراں کا ایک ایسا صاحب نظر اور صاحب شعور و ایمان شاعر ہے جو مذہب اور سائنس کو ایک ساتھ لے کر چل رہا ہے۔ شاعر نے اپنی سائنسی اور مادّی ترقی کو اللہ کے رسول صاحبِ لولاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوئہ حسنہ کے تابع رکھا ہے۔ اس نے تاریخِ کائنات اور معتبر واقعات کی عظمتوں کو نعت کے ابدی و آفاقی قالب میں ڈھالا ہے۔

مزید دیکھیے

اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات

{{ٹکر 2 }]