"اکرم رضا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہ{{ص}}==== تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہ{{...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:


===نمونہ کلام===
===نمونہ کلام===
[[صاحب تقدیر انس و جاں، خدائے لم یزل ۔ محمد اکرم رضا | صاحب تقدیر انس و جاں، خدائے لم یزل]]


====تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہ{{ص}}====
====تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہ{{ص}}====

نسخہ بمطابق 12:13، 17 جولائی 2017ء

نمونہ کلام

صاحب تقدیر انس و جاں، خدائے لم یزل

تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہﷺ

تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہﷺ

لے بس آپ کے در کی گدائی یا رسول اللہﷺ


ازل سے تا ابد حسن دو عالم ایک جا کر کے

خدا نے آپ کی صورت بنائی یا رسول اللہﷺ


خدا نے آپ کا نور نبوت عام کرنے کو

یہ محفل چاند تاروں کی سجائی یا رسول اللہﷺ


میں محبوب و محب میں کیا کروں تفریق ملکیت

خدا جس کا، اس کی ہے خدائی یا رسول اللہﷺ


یہ امت آپ کی خوار و زبوں ہے آج دنیا میں

دہائی ہے دہائی ہے، دہائی یا رسول اللہﷺ


میں سنتا ہوں کہ بیچاروں کے چارہ آپ ہوتے ہیں

مری بھی کیجئے حاجت روائی یا رسول اللہﷺ


بلا لیجے در طیبہ پہ اپنے پاس احقر کو

کہ مارے ڈالتی ہے اب جدائی یا رسول اللہﷺ


ادھر تڑپوں میں جونہی ، آپ تک میری خبر پہنچے

کہ لائے رنگ میری بے نوائی یا رسول اللہﷺ


رضا کی نعت گوئی کو ملے شان قبولیت

نہیں مقصود کچھ رنگیں نوائی یا رسول اللہﷺ


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی