اکرم رضا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:59، 19 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہ{{ص}}==== تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہ{{...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نمونہ کلام

تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہﷺ

تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہﷺ

لے بس آپ کے در کی گدائی یا رسول اللہﷺ


ازل سے تا ابد حسن دو عالم ایک جا کر کے

خدا نے آپ کی صورت بنائی یا رسول اللہﷺ


خدا نے آپ کا نور نبوت عام کرنے کو

یہ محفل چاند تاروں کی سجائی یا رسول اللہﷺ


میں محبوب و محب میں کیا کروں تفریق ملکیت

خدا جس کا، اس کی ہے خدائی یا رسول اللہﷺ


یہ امت آپ کی خوار و زبوں ہے آج دنیا میں

دہائی ہے دہائی ہے، دہائی یا رسول اللہﷺ


میں سنتا ہوں کہ بیچاروں کے چارہ آپ ہوتے ہیں

مری بھی کیجئے حاجت روائی یا رسول اللہﷺ


بلا لیجے در طیبہ پہ اپنے پاس احقر کو

کہ مارے ڈالتی ہے اب جدائی یا رسول اللہﷺ


ادھر تڑپوں میں جونہی ، آپ تک میری خبر پہنچے

کہ لائے رنگ میری بے نوائی یا رسول اللہﷺ


رضا کی نعت گوئی کو ملے شان قبولیت

نہیں مقصود کچھ رنگیں نوائی یا رسول اللہﷺ


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی