"اک مسافر ہے وہ، جس کی راہوں میں کانٹے بچھائے گئے (ایس۔ ایم۔ عقیل)" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: شاعر: ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ عقیل (شیموگہ) ﷺ اک مسافر ہے وہ جس کی راہوں میں کانٹے بچ...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
شاعر: [[ ایس۔ ای۔ عقیل | ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ عقیل (شیموگہ) ]]
[[ملف:  Dabastan_e_naat.jpg | دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2]]
 
{{بسم اللہ }}
 
شاعر : [[ایس۔ ای۔ عقیل ]]
 
مطبوعہ : [[ دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2 ]]
 
=== {{نعت }} ===


   
   


سطر 52: سطر 59:


{{ ٹکر 8 }}
{{ ٹکر 8 }}
{{ باکس 2 }}
{{ٹکر 2017 کی بہترین نعت کی تلاش }}
{{منتخب شاعری }}

نسخہ بمطابق 08:51، 31 مارچ 2018ء

دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2


شاعر : ایس۔ ای۔ عقیل

مطبوعہ : دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اک مسافر ہے وہ

جس کی راہوں میں کانٹے بچھائے گئے

کوششیں رات دن

راہِ حق سے ہٹانے کی ہوتی رہیں

کان جن کے

سماعت سے محروم تھے

ان کو قدموں کی آہٹ سنائی نہ دی

جن کی آنکھوں میں

ذوقِ بصیرت نہ تھا

ان کو نقشِ قدم کا نشاں نہ ملا


وہ تھا ثابت قدم ، صرف چلتا رہا

اس مسافر نے رکھے جہاں بھی قدم

وہ جگہ سجدہ گاہوں سے افضل ہوئی

جس گلی سے بھی گزرا وہ مردِ خدا

اس گلی کی فضائیں معطر ہوئیں

اس کی چاہت ہوئی

اس کو ڈھونڈا گیا

دل کے نزدیک قدموں کی آہٹ لگی

تو نگاہوں نے حیرت سے دیکھا کیا

اس کے نقشِ قدم !

شاہراہوں میں تبدیل ہونے لگے

شاہراہوں کا اک سلسلہ ہو گیا

ساری دنیا میں اک جال سا بچھ گیا


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


زیادہ پڑھے جانے والے کلام