اک مُٹھی ستو ہوں ،روٹی خشک ادھوری ہو ۔ کاشف عرفان
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:52، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: کاشف عرفان === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === اک مُٹھی ستو ہوں ،روٹی خشک ا...)
شاعر: کاشف عرفان
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اک مُٹھی ستو ہوں ،روٹی خشک ادھوری ہو
مولا!مجھ سے آپ کی سنت کیسے پوری ہو
نعت توہے محتاط رویوں اورجذبوں کا کام
اتنی بات ہے کہنا جتنی بات ضروری ہو
ہجر کے نم کاغذ پر عشق کے سبز قلم کے ساتھ
ہم نے عرض گزاری دیکھیں کب منظوری ہو
جو مہکا دے اندر باہر جسم کے سب ایوان
میرے دل میں عشق نبی کی وہ کستوری ہو
آپ کی آل کا صدقہ مانگے لفظو ں کا مزدور
نعت کی صورت اب کی بار کھری مزدوری ہو
لفظ ترے خالی تھے ورنہ کیسے ممکن ہو
واسطہ ان کا آئے دعا میں اور نہ پوری ہو